ادرک کے بےشمار فائدے جن سے آپ بے خبر ہیں

ادرک کے بےشمار فوائد جن سے آپ بے خبر ہیں

ادرک کا شمار ایسی غذاؤں میں ہوتا ہے جنہیں بیک وقت جڑی بوٹی اور مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکی ادارے کی ایک تحقیق کے مطابق ادرک میں کاربوہائیڈریٹس، فائبر اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

متلی کی کیفیت سے نجات

نیوٹریشن جنرل کی تحقیق کے مطابق ادرک کا استعمال متلی اور قے کی کیفیت سے نجات دیتا ہے۔ زمانہ قدیم سے اسے معدے کے مسائل اور سمندری سفر کے دوران طبیعت کی خرابی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کینسر کے مریضوں پر کیمو تھراپی کے بعد جب طبیعت خرابی اور جی متلانے کی کیفیت طاری ہوتی ہے تو اس صورت میں بھی ادرک کا استعمال کارگر ثابت ہوتا ہے۔

بخار اور نزلہ میں آرام

انفیکشن اور بخار جیسی بیماریوں میں ادرک کا استعمال شفا بخش سمجھا جاتا ہے۔ سردیوں میں چائے میں ادرک کو شامل کر کے جسم کے درجہ حرارت کو نارمل رکھا جاتا ہے۔

ہاضمے میں مددگار

اسے خوراک کو زود ہضم بنانے کا ایک اہم ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔ ادرک خون میں موجود گلوکوز کی مقدار کو قابو میں لاتا ہے اور معدے کے افعال کو مناسب طور پر متحرک رکھتا ہے۔

یہ جڑی بوٹی خوراک میں موجود غذائیت اور نمکیات کو جذب ہونے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

معدے کے السر کا علاج

ادرک کا باقاعدگی سے استعمال معدے کو صحتمند رکھتا ہے۔ اسے اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے معدے کے السر کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اس سے معدے میں تیزابیت پیدا کرنے والے عناصر کی روک تھام بھی ممکن ہو جاتی ہے۔

گھٹیا کی بیماری کا علاج

زمانہ قدیم سے ادرک کو ہڈیوں کی مضبوطی اور جوڑوں کے درد میں افاقے کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس میں ’جنجرول‘ پایا جاتا ہے جو کہ سوزش کو کم کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ لہٰذا ادرک کا استعمال جوڑوں کے درد میں بہترین دوا ثابت ہوتا ہے۔

دمہ میں آرام

صدیوں سے ادرک کو تنفس کے مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ادرک سانس کی نالیوں میں موجود سوزش کو ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

ادرک میں پایا جانے والا ’جنجرول‘ سرطان، بالخصوص چھاتی کے سرطان سے بچاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ادرک کا استعمال سرطان کے خلیے بننے کے امکانات کو کم کرتا ہے، اسے خاص طور پر جلد کے کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

موٹاپے سے نجات

ادرک میں موجود عناصر غذا کو جزو بدن بننے کے عمل میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جسم کو حرکت میں رہنے کے لیے مطلوبہ صلاحیت فراہم کرتے ہیں اور جسم کو توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں