چینی ویکسین شدید بیماری میں 100 فیصد مؤثر ثابت ہوئی، فیصل سلطان

کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چین کی تیار کردہ ویکسین ٹرائلز میں شدید بیماری والے مریضوں میں 100 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

چین کا پاک فوج کو انسداد کورونا ویکسین کا عطیہ


ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامات والے مریضوں میں ویکسین 74.8 فیصد مؤثر رہی ہے جب کہ شدید بیماری میں اس کی افادیت 100 فیصد ثابت ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا ویکسین صرف10 کروڑ افراد کو لگے گی

ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ویکسین کے متعلق انڈیپنڈنٹ ڈیٹا مانیٹرنگ کمیٹی نے صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرے کی بات نوٹ نہیں کی۔

کورونا ویکسین سے 25 کھرب کی آمدنی؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹرائل پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا 30 ہزار لوگوں پر مشتمل ہے اور ان میں سے 101 کورونا کے تصدیق شدہ مریض تھے۔


متعلقہ خبریں