مراکش: فیکٹری میں پانی بھر جانے سے 28 افراد ہلاک


رباط: مراکش میں زیر زمین فیکٹری میں سیلابی پانی بھر جانے سے 28 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیکٹری میں سیلابی پانی بھر جانے سے جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

مراکشی حکام کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری تانگیر شہر کے ایک گھر میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی اور بارش کے بعد زیر زمین فیکٹری میں 3 میٹر تک پانی بھر گیا تھا۔

عمارت سے 24 لاشیں اور 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی پانی اتنی تیزی سے زیر زمین فیکٹری میں داخل ہوا کہ مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا کی 60 فیصد آبادی قوت مدافعت حاصل کر لیگی، روس

پولیس نے مکان کو سیل کر دیا اور زیر زمین فیکٹری کے غیر قانونی قیام کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں