بھارتی شیر اپنے گھر میں ڈھیر


چنائی: انگلش ٹیم نے بھارتی شیروں کو اپنے ہی گھر میں ڈھیر کر دیا۔

چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو227 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 420 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ویرات کوہلی الیون بری طرح ناکام رہی اور دوسری اننگز میں محض 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 72 اور گل 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار، جیمز اینڈرسن تین، جب کہ جوفرا آرچر، بین اسٹوکس اور ڈوم بیس ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

آخری روز جب میچ کا آغاز ہوا تو بھارتی ٹیم کو 381 رنز کی ضرورت تھی جبکہ 9 وکٹیں باقی تھیں۔

چنائی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم 178 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پہلی اننگر کی بڑی برتری کی بدولت بھارت کو جیت کے لیے 420 رنز کا ہدف ملا تھا۔

چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو وقفے وقفے سے بھارت کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری بھارتی ٹیم 337 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے رشبا پنت 91 اور واشنگٹن سندر 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈوم بیس نے 4 جبکہ جوفر آرچر، جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگر میں برطانوی کھلاڑی بھی جم کر بیٹنگ نہ کرسکے اور پوری انگلش ٹیم 178 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 40، اولی پوپ 28 اورڈوم بیس 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے 6 جبکہ شہباز ندیم نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو روہت شرما جلد پویلین لوٹ گئے اور جب کھیل ختم ہوتا ہوا توشبمان گل 15 اور پوجارا 12 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ اسپن باؤلر جیک لیچ نے حاصل کی۔


متعلقہ خبریں