عائزہ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

عائزہ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

فوٹو: فائل


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔

عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اس بار انہوں نے ایک منفرد انداز اپنایا ہے جو کہ مداحوں کو بھا گیا ہے۔

عائزہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے سیاہ اور سفید دھاری دار لباس زیب تن کر رکھا ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے سفید اور سیاہ رنگ کا دھاری دار پینٹ کوٹ اور سفید رنگ کی ڈریس شرٹ پہن رکھی تھی۔

تصاویر کے ساتھ عائزہ نے تحریر کیا ’جلد آ رہا پے‘۔

گزشتہ روز عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھی جا سکتی تھیں۔

اداکارہ نیلے رنگ کے لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی تھیں اور مداح ان کے اس انداز کو بہت پسند کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں