پاک ترک مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز


راولپنڈی: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں اتاترک کا آغاز ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  اسپشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں جنگی مشقیں اتاترک 11 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ فوجی مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشت گردی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

پاکستان کے ایس ایس جی اور ترک اسپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے،وزیر خارجہ


متعلقہ خبریں