ترجمان پاک فوج سے فروس عاشق اعوان کی ملاقات


راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و استحکام اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔ میجر جنرل بابر افتخار اور معاون خصوصی نے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے،وزیر خارجہ

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔


متعلقہ خبریں