رونالڈو کا سعودی عرب کو 100 کروڑ کا انکار

رونالڈو کا سعودی عرب کو 100 کروڑ کا انکار

پرتگالی فٹبالر اسٹار کرسٹینا رونالڈو نے سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے 100 کروڑ ڈالر کی پیشکش سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی روزنامہ دی ٹیلی گرام نے دعویٰ کیا ہے کہ یووینٹس کے 35 سالہ اسٹرائیکر کو 53 لاکھ ڈالر کی سالانہ پیشکش کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سعودی عرب کے متواتر دورے کرتے ہوئے دکھایا جانا تھا اور ان کی تصاویر کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو کے حریف بارسلونا کے لیونا میسی سے بھی سعودی عرب نے رابطہ کیا۔ نہ ہی رونالڈو اور نہ ہی میسی کے نمائندوں نے اس معاملے پر میڈیا سے کوئی بات کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تیل سے مالا مال ملک کی معیشت کو ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا فیول پر انحصار کم سے کم ہو جائے گا۔ سعودی عرب میں سیاحت کا فروغ شاہ سلمان کے ویژن 2030 کا اہم ترین حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف جیت: ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم پانچویں نمبر پر آ گئی

گزشتہ ماہ فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے سعودی عرب کی حکومت کے لیے ایک پروموشنل ویڈیو میں کام کیا تھا تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب مشہور شخصیات کے ذریعہ کسی پیش کش کو مسترد کر دیا گیا ہو۔


متعلقہ خبریں