وینا ملک آف لائن ہو گئیں؟

فوٹو: فائل


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک کی سوشل میڈیا پوسٹ اس امر کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ وہ آف لائن ہو گئی ہیں۔

گزشتہ روز وینا ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو کہ کسی جنگل ہے۔ تصویر پر انگریزی زبان میں ’آف لائن‘ بھی تحریر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VEENA MALIK (@theveenamalik)

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ  Taking Break اور اپنے نام وینا ملک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

بھارتی پروگرام ’بگ باس‘ میں حصہ لے کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کے اس اسٹیٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انسٹاگرام سے کچھ عرصے کے لیے بریک لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کا شوبز میں خواتین کیلئے دوپٹہ لازمی قرار دینے کا مطالبہ

وینا نے پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کیوں اور کب تک انسٹاگرام سے بریک لے رہے ہیں۔

وینا ملک کی اس پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں