بی آر ٹی بس پھر خراب

BRT

ریفرنس تیار بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف


پشاور میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے ایک بار پھر جواب دے گئی اور بورڈ بازارکےقریب خراب ہو گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی منصوبہ:نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا حکم

بی آر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کردوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کوکرین کے ذریعے  چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا۔ 

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کا اس بابت کہنا ہے کہ بی آرٹی بس معمولی خرابی کے باعث رکی۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بی آر ٹی بس چلتے چلتے رک گئی ہو۔ گزشتہ برس دسمبر میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی تھی۔

بس تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی تھی اور جسے ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی میں کتنا کمیشن لیا؟ پرویز خٹک صحافی کے سوال پر برہم

اس سے قبل بھی ایک بس چلتے چلتے رک گئی تھی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا۔بس میں کلچ کا مسئلہ آیا تھا جسے جلد ہی درست کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں