رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیوکپور بھی چل بسے


بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار راج کپور کے صاحبزادے اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو کپور کی موت کی خبر اُن کی بھابھی نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔

58 سالہ راجیو، راج کپور کے تین بیٹوں میں سب سے چھوٹے ، اور رندھیر کپور اور مرحوم رشی کپور کے چھوٹے بھائی تھے۔

وہ 25 اگست 1962 کو پیدا ہوئے ،انہوں نے 1983 میں فلم ‘ایک جان ہیں ہم’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

راجیو کپور رنبیر کپور ، کرشمہ کپور اور کرینا کپور کے چاچا بھی ہیں ۔راجیو کپور نے پریم گرنتھ میں اپنے بھائی رشی کپور کو ڈائریکٹ بھی کیا تھا۔

بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے

یاد رہے کہ گزشتہ برس رشی کپور 67 برس کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلاؤنس فاؤنڈیشن اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

رشی کپور طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں زیرعلاج تھے، گزشتہ روز طبعیت خراب ہونے اور سانس لینے میں دشواری پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

2018 میں رشی کپور میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، نیویارک میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ ستمبر 2019 میں بھارت واپس پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار رشی کپور کی وفات کی اطلاع ان کے بھائی رندھیر کپور نے دی۔

 


متعلقہ خبریں