اسلام آباد ہائی کورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں بحال

مولانا کے دھرنے اور احتجاج کیخلاف درخواست قبل از وقت ہے، عدالت

فائل فوٹو


اسلام آباد ہائی کورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں بحال کر دی گئی ہیں۔

اس ضمن میں ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  ہائی کورٹ اور کچہری میں عدالتی کارروائی کل معمول کے مطابق ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق وکلا ہڑتال کے باعث سائلین کو آگاہ کرنے کیلئے کازلسٹ منسوخ کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام ججز اپنے چیمبرز میں موجود ہیں، عدالتیں غیرمعینہ مدت تک بند نہیں کی گئیں۔

کورونا وائرس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کر لیا

خیال رہے کہ اتوار کی رات سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں آپریشن کے بعد چیمبرز گرائے جانے کے خلاف پیر کے روز وکلا  نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع کچہری کی تمام عدالتیں بند کرادی تھیں۔

وکلا نے سلام آباد ہائی کورٹ میں بھی توڑ پھوڑکی اور چیف جسٹس بلاک کی کھڑکیاں توڑ دیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت تمام ججزاپنے چیمبرزمیں محصور ہوگئے تھے اور عدالتی کارروائی کوروکنا پڑا تھا۔

اتوار کی رات سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں آپریشن کے دوران ۔وکلا کے 150 سے زائد چیمبرز گرائے تھے۔

 سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم پیرکی صبح پھر آپریشن کے لیے پہنچی  تو وکلا نے شدید مزاحمت کی اور سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔

مزید پرھیں: سی ڈی اے ماسٹر پلان 40-2020 سامنے آگیا

وکلا احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ جا پہنچے، نعرے لگائے اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کی وجہ سے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر ججز اپنے چیمبرز میں محصور ہو گئے تھے۔

وکلا کے دھاوے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع  پر پہنچ کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے داخلی راستوں کو بند کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں