80 سالہ شخص کی 65 سالہ محبت سے شادی

80 سالہ شخص کی 65 سالہ محبت سے شادی

فوٹو: فائل


صوبہ پنجاب کی تحصیل چونیاں میں پیار کرنے والے 80 سالہ شخص نے 65 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کیساتھ تصاویر جاری کر دی

محبت اور پیار کا جذبہ ڈھلتی عمر کے ساتھ کم نہیں ہوتا بلکہ وقت کے ساتھ اس میں پختگی آتی جاتی ہے، یہ مقولہ درست ثابت ہوا چونیاں میں منعقد ہونے والی اپنی طرز کی مختلف شادی نے۔

چونیاں کے رہائشی عطر خان نے 80 سال کی عمر میں اپنی بچپن کی محبت 65 سالہ نذیراں بی بی سے زندگی بھر ساتھ رہنے کے عہد و پیمان کر لیے۔

عطر خان اور نذیراں بی بی کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی۔ تقریب میں خاندان کے افراد کے علاوہ اہل محلہ نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کے شہر پیرس میں شادی کی خواہش رکھنے والے جوڑے خبردار

دولہے میاں کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جب کہ دلہن کا خاوند 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا جن میں سے ان کے چھ بچے ہیں۔


متعلقہ خبریں