کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف  


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، ملک کا امن بحال رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں خطے کی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران  فورم نے کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کو دہرایا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: آرمی چیف کی جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کی ہدایت

شرکا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ (یو این) کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے افغان مسئلے کے دیرپا حل کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن کا ضامن ہے۔

شرکا نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کےثمرات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے کہا کہ قومی مفاد ہر چیز سے بالاتر ہے، قوم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

کور کمانڈرز ے بلوچستان، گلگت سمیت ملک میں دشمن ایجنسیوں کےعزائم کے خاتمے کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر جنگی تیاریوں کو بہتر بنانےکی ہدایت کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا تھا کہ پاکستان مخالف عناصر کی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔

فورم کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو ٹڈی دل،کورونا، پولیو اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں