ویڈیو اسکینڈل: خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان خان مستعفیٰ


اسلام آباد: صوبہ خیبرپختوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سلطان محمد خان کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کی تصدیق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کردی ہے۔

سینیٹ الیکشن: ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت، ویڈیو منظر عام پر آگئی

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اس بات کا اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ کے پی کے وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ لیک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کیا تھا۔

سینیٹ الیکشن: بلاول بھٹو نے صدارتی آرڈی ننس چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

سینیٹ الیکشن 2018 سے قبل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کے اراکین اسمبلی مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے انکوائری کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔


منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کے اراکین اسمبلی سینیٹ الیکشن سے قبل نوٹوں کو گن کر بیگوں میں ڈال رہے ہیں۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق ویڈیو نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان کا مؤقف درست تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لانے کے بعد عمران خان اب سینیٹ میں صاف الیکشن کا رواج لانا چاہتے ہیں۔

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عدالت

ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق کوئی تحریک انصاف کا ممبر ہو یا کسی اور پارٹی کا، سلوک ایک جیسا ہو گا۔ انہوں ںے واضح کیا کہ کپتان کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑے گا۔


متعلقہ خبریں