شرجیل اور اعظم خان کی فٹنس قومی معیار کی نہیں، مصباح

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے شرجیل خان اور اعظم خان کو ایک بار پھر فٹنس پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں آنا ہے تو فٹنس اسٹینڈرڈ پورا کرنے ہوں گے، ان کی فٹنس ابھی قومی معیار کی نہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، کرکٹ کمیٹی کی باتوں کا کبھی دباو نہیں لیا، ٹی ٹونٹی سیریز بھی اپنے نام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ صرف اس چیز کا تھا انگلینڈ میں سیریز جیت سکتے تھے لیکن ہار گئے جنوبی افریقہ کیخلاف غلطیاں کم کی اس لئے جیت گئے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، عاقب جاوید

مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں تجربے کی کمی ہے تاہم موجودہ کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تجربہ کم ہے لیکن یہ پلئیر کھیل چکے ہیں، جنوبی افریقہ کا سکواڈ بھی نیا ہے، کھلاڑیوں کیلئے موقع ہو گا کہ ورلڈ کپ کیلئے اپنا کیس مضبوط کریں

عابد علی اور عمران بٹ کی ناقص کارکردگی پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایک آدھ سیریز سے کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا، اوپنرز کی خامیوں پر این ایچ پی سی میں کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں