‘نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کرسکیں گی’

پیٹرولیم بحران: معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفیٰ طلب

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ اپریل سے نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کرسکیں گی۔ انہوں نے یہ بات ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی کنٹری ڈائریکٹرکے ساتھ  ہونے والے ورچوئل اجلاس میں بتائی ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے وزیراعظم کو خط لکھا، ندیم بابر

ہم نیوز کے مطابق ورچوئل اجلاس میں اے ڈی بی کے تعاون سے پیٹرولیم سیکٹرمیں جاری اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے ورچوئل اجلاس میں کہا کہ معاشی وسماجی مشکلات کے باوجود توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی گئیں۔

سندھ و بلوچستان: گیس صارفین کیلیے قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق ندیم بابر نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹرکو بتایا کہ ملک میں گیس کے شعبےکو نجی طور ترسیل وخریداری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل سے نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کرسکیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ ای اینڈ پی سرگرمیوں سے ملک میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پرکام ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ ملک میں ای اینڈپی ریگولریشن کے لیے فریم ورک تیارکرلیا ہے۔

کابینہ اجلاس: فیصل واوڈا کی اسد عمر، رزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر تنقید

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ دونوں سوئی کمپنیوں نے یو ایف جی میں خاطرخواہ کمی کی۔ انہوں ںے کہا کہ اے ڈی بی کے زیرزمین گیس اسٹوریج پروگرام پر جاری تعاون کے شکرگزار ہیں۔


متعلقہ خبریں