آپ ہمارے شکنجے میں ہیں،پہلے خود کو چھڑاؤ، پھر احتساب کی بات کرنا: فضل الرحمان

آپ ہمارے شکنجے میں ہیں،پہلے خود کو چھڑاؤ، پھر احتساب کی بات کرنا: فضل الرحمان

حیدرآباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ارباب اقتدارکو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمارا احتساب نہیں کرسکتے کیونکہ اس وقت آپ ہمارے شکنجے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے خود کو چھڑاؤ، پھر ہمارے احتساب کی بات کرنا۔

فوج کو سیاست میں ہم نہیں آپ گھسیٹ رہے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پی پی کے زیراہتمام پی ڈی ایم کے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر عوام الناس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں دھاندلی سے نہیں، عوام کے ووٹوں سے بنتی ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک ان نااہلوں کونکال باہرنہیں پھینکیں گے،چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اپنی منزل کو پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان  تھکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی بقا اورآئین کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حکمرانوں نے ملک کو کنگال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں آج تک سرکاری ملازمین کی تعداد ایک کروڑ تک نہیں پہنچی تو آپ کس طرح ایک کروڑ نوکریاں دیں گے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ عوام کو دھوکہ کیوں دے رہے ہو؟

سینیٹ الیکشن: بلاول بھٹو نے صدارتی آرڈی ننس چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ اب یہ لوگ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست میں40 سال ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست سیکھنی ہے تو آپ کو ہماری شاگردی اختیار کرنا پڑے گی۔

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے کوئی کچی گولیاں نہیں کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحرانوں سے نکلنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ ہمیشہ خفیہ ہوا کرتے ہیں۔ انہوں ں کہا کہ ہم نام لکھ  کراور ہاتھ اٹھا کر ووٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمران چوردروازے سے اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے جزائر پر سندھیوں اوربلوچستان کےجزائرپروہاں کے لوگوں کا حق ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آپ این آر او مانگ رہے ہیں لیکن ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ہم نے نہیں آپ کی پارٹی کے بانی اراکین نے دائرکیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ آپ کی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سرکاری ملازمین بھی احتجاج کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان  نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کی وجہ بتا دی

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26مارچ کو پورے پاکستان سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت اور نیب کو بے بس کردیں گے۔


متعلقہ خبریں