کورونا کی ویکسین ہم جنس پرست بناتی ہے، ایرانی عالم دین کا دعوی

کورونا کی ویکسین ہم جنس پرست بناتی ہے، ایرانی عالم دین کا دعوی

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر تیار کی جانے والی ویکسین کے متعلق ایران کے عالم دین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لوگوں کو ہم جنس پرست بناتی ہے۔

کورونا ویکسین سے 25 کھرب کی آمدنی؟

مؤقر برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عالم دین آیت اللہ تبریزیاں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ٹیلی گرام‘ پر لکھا ہے کہ ان لوگوں کے قریب بھی مت جائیں جنہیں کورونا ویکسین لگ چکی ہو کیونکہ وہ ہم جنس پرست ہوچکے ہیں۔

اخبار کے مطابق ٹیلی گرام پر ایرانی عالم دین آیت اللہ تبریزیاں کے چاہنے والوں کی تعداد دو لاکھ دس ہزار سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عالم کی جانب سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب مغربی ممالک کی جانب سے ایرانی حکومت کو فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین ملنا شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عالم کے دعوے کا ایک مقصد لوگوں کے اذہان میں مغرب کی تیار کردہ ویکسین کے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرنا ہیں۔

امریکہ: ایران کو ویکسین کیلیے فنڈز ٹرانسفر کرنیکی منظوری دیدی

عالم دین آیت اللہ تبریزیاں کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کے متعلق ایران کے منحرف رہنما شینا وجودی کا کہنا ہے کہ ایرن میں دیگر سرکاری علما کی طرح تبریزیاں بھی تمام کوتاہیوں کو جنسیت سے جوڑرہے ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عالم دین آیت اللہ تبریزیاں اس سے قبل بھی بعض امورمیں متنازع ہوئے تھے۔

ایرانی عالم دین نے گزشتہ سال جنوری میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ امریکہ کی کچھ سائنسی کتب کو جلا رہے تھے کیونکہ ان کا مؤقف تھا کہ اسلامی طب میں ایسی کتب کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ ایرانی عالم دین نے طب کی کتب کو غیر متعلقہ بھی قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں ہم جنس پرستوں کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔ انقلاب ایران کے بعد سے اب تک ہزاروں ہم جنس پرستوں کو یہ سزا دی جا چکی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے 2019 میں جرمن نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  ہمارے معاشرے کے اخلاقی اصول ہیں اور ہم ان ہی کے تحت زندگی بسر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے متعلق اخلاقی اصول مقررہیں جن کا مطلب ہے کہ قانون کی عزت کی جائے اور اس کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔

کورونا ویکسین لگوانے کے فوراً بعد پراسرار موت

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جب سے ویکسین ایجاد ہوئی ہے اس وقت سے جہاں ایک جانب لوگوں کو ویکسینیشن پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور حکومتیں لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنے کی خاطر باقاعدہ مہم بھی چلا رہی ہیں تو وہیں بعض حلقوں کی طرف سے ویکسین کے متعلق منفی پروپگنڈہ بھی سامنے آرہا ہے لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی سائنسی یا طبی توجیہ پیش نہیں کی جاسکی ہے۔


متعلقہ خبریں