ٹوئٹر انتظامیہ پاکستانی صارفین سے متعلق متعصبانہ رویے پر غور کرے، پی ٹی اے

پی ٹی اے

پہلی سم کے فور ی بعدخریدی گئی نئی سم 8گھنٹے کے بجائے کب ایکٹو ہوگی؟ پی ٹی اے کا بڑا اعلان


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

بھارت: احتجاجی کسانوں کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے ٹوئٹر کی انتظامیہ سے بلاک کیے گئے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کی بابت رابطہ قائم کیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کامعاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔

پی ٹی اے: ٹوئٹر انتظامیہ غلط معلومات دینے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی جانب سے اس سلسلے میں 369 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ صارفین نے اپنے اکاؤنٹس بلاک اور معطل کیے جانے کی بابت پی ٹی اے کو آگاہ کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ 280 اکاؤنٹس ایسے تھے جو مقبوضہ کشمیرکےعوام کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کیے گئے ہیں۔

فیس بک کا دوہرا معیار: بھارتی بجرنگ دل کے حوالے سے نرم رویہ

پی ٹی اے نے اس ضمن میں ٹوئٹرانتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی صارفین سے متعلق اپنے متعصبانہ رویے پر غور کرے۔


متعلقہ خبریں