کرپشن بچاؤ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ استعفےنہ دینے کی ندامت پرمٹی ڈالنے کے لیے کرپشن بچاؤ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سب ساتھ نہیں دیں گے تو عمران خان اکیلے کچھ نہیں کرسکتا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ کرپشن کی سیاست کو پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ لاکھ جتن کرلیں عوام ان کی کسی تحریک کے ساتھ نہیں ہیں اورنہ ہوں گے۔

اسلام آباد کی پرائس کمیٹیاں تحلیل کردیں، شبلی فراز

پی ٹی آئی کے سینیٹر وفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے یہ بیان پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام کے بعد دیا گیا ہے۔

پی پی کے زیر اہتام منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسے سربراہ مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

فوج کو سیاست میں ہم نہیں آپ گھسیٹ رہے ہیں، بلاول بھٹو

پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں اسلام آباد کی جانب مارچ میں بھرپور شرکت کی بات کی اور کہا کہ وفاقی دارالحکومت پہنچ کر حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کریں گے۔


متعلقہ خبریں