ویڈیو اسکینڈل: کے پی کے وزیر قانون سلطان خان کا استعفیٰ منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران خان بنگش گرفتار

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون سلطان محمدخان کی جانب سے دیا جانے والا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

سینیٹ الیکشن: ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ہم نیوز کے مطابق کامران بنگش نے کہا ہے کہ سلطان محمدخان کو سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستعفی وزیر قانون سلطان محمد خان نے رضاکارانہ طور پراپنے آپ کو ہر طرح کی انکوائری کے لیے پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ عمران خان کے وژن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

ویڈیو اسکینڈل: پی ٹی آئی سینیٹر، ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ویڈیو کی انکوائری کے لیے آزاد کمیشن سے تحقیقات کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں20 ممبران کو پارٹی سےنکال دیا گیا تھا۔

سینیٹ الیکشن 2018 سے قبل کی ایک مبینہ ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کے اراکین اسمبلی کو نوٹوں کی گڈیاں لے کر بیگ میں رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لیک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہا تھا کہ عمران خان نے میبنہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو اسکینڈل: خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان خان مستعفیٰ

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے دیے جانے والے پیغام کے بعد انے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں