16 کھرب روپے کی خیرات

16 کھرب روپے کی خیرات

فوٹو: فائل


دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس 2020 میں 16 کھرب روپے خیرات کر کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والی شخصیت بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے گزشتہ برس 10 ارب امریکی ڈالر عطیہ کیے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 16 کھرب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی امیر ترین عورت نے 7 کھرب روپے خیرات کر دیے

انہوں نے یہ رقم اپنی ’بیزوس ارتھ فنڈ‘ کو عطیہ کی جو کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے این جی اوز کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے گی۔

جیف بیزوس نے گزشتہ ہفتہ کے ایمازون کے سی ای او کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنا زیادہ وقت فلاحی کاموں میں صَرف کرنا چاہتے ہیں۔

جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی تیسری امیر ترین عورت مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ برس5 کھرب 70 کروڑ روپے خیرات کیے۔

اسکاٹ کی دولت کی مجموعی طور پر مالیت 58 کھرب تین کروڑ روپے سے زائد ہے ، نے کمیونٹی رہنماؤں کی مدد سے  فوڈ بینک، انسانی خدمت کی تنظیموں، نسلی انصاف کی خیراتی تنظیموں کی امداد کی۔

مک کینزی اسکاٹ نے کہا کہ وبائی مرض نے امریکیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی صحت مند زندگی بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں مسجد کیلئے 5ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں‘

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کورونا وائرس سے ارب پتیوں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مک کینزی اسکاٹ نے اپنے سابق شوہر ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے 2019 میں علیحدگی اختیار کی تھی اور دولت کا ایک چوتھائی حصہ وصول کیا تھا۔


متعلقہ خبریں