بچے من کے سچے

بچے من کے سچے

ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک اور ان کے بیٹے کی حال میں سامنے آنے والی تصویر ’بچے من کے سچے‘ کی بہترین انداز میں عکاسی کرتی ہے۔

گزشتہ برس ٹیکنالوجی کے میدان کے معروف نام ایلون مسک اور ان اہلیہ گرائمس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔48 سالہ الیون مسک نے اپنے بیٹے کو انوکھا نام دے کر سوشل میڈیا صارفین کو کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے بیٹے کا انوکھا نام

ٹیسلا کے بانی نے اپنے بیٹے کو “X Æ A-12 Musk”  کا نام دیا تھا، اس نام کی وضاحت انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دی تھی۔

اب ایلون مسک اور ان کے بیٹے کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر موضوعَ بحث بن گئی ہے۔ تصویر میں ٹیسلا کے بانی کا بیٹا اپنے والد کی شرٹ پکڑ کر کھینچ رہا ہے جب کہ ایلون موبائل پر بات کر رہے ہیں۔

ایلون اور بیٹے کی اس منفر تصویر پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے تحریر کیا ہے کہ مسک کا بیٹا کہنا چاہ رہا ہے ’ابھی میرے ساتھ کھیلیں، فون پر بعد میں بات کر لیجئے گا‘۔

ایک اور صارف نے تقابلی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ایلن مسک کی خواہشات روبوٹ کی ہیں مگر ان کی گود میں انسانی بچہ بیٹھا ہے۔


متعلقہ خبریں