واٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر کیا ہے؟

فوٹو: فائل


پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس اسپورٹ متعارف کرانے میں مزید پیشرفت شروع کر دی گئی۔

نئے فیچر میں واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

واٹس ایپ پر گالی دینے کی سزا دو سال قید

ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بن گیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہو گا۔

واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ، ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ اور ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں واٹس ایپ نے اپنی نئی سیکیورٹی اپڈیٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا ویب کلائنٹ سے مربوط کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اپڈیٹ کے تحت واٹس اینے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے 2021 کی پہلی اپ ڈیٹ

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا موجودہ نظام اکاؤنٹس کی شناخت اور ان سے منسلک کرنے کے لئے صرف ایک QR کوڈ پر انحصار کرتا ہے۔

واٹس ایپ پر واٹس ایپ کا اسٹیٹس

 


متعلقہ خبریں