کابل: ایک گھنٹے کے اندر تین دھماکے، 2 افراد ہلاک

خیبر میں بم ناکارہ بنانے والی گاڑی کے قریب دھماکہ | urduhumnews.wpengine.com

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک گھنٹے کے اندر 3 دھماکوں میں 2 افراد ہلاک 6 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلے دھماکے میں وزارت محنت کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے اور تیسرے دھماکے میں افغان پولیس کی گاڑیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

کابل: ججوں کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ججز ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  افغان دارالحکومت میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں گھات لگائے موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے خاتون ججوں کی گاڑی پر اچانک حملہ کر دیا تھا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو خواتین ججز موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاکستان کا افغانستان سےدہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ


متعلقہ خبریں