پراسرار دھاتی ستون غائب، ماہرین پریشان

پراسرار دھاتی ستون غائب، ماہرین پریشان

فوٹو: فائل


ترکی کے قدیم ترین مقام پر پراسرار دھاتی ستون نمودار ہونے کے چار روز بعد غائب ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی اور اسرائیل کے درمیان انٹیلیجنس کی سطح پر بات چیت

عالمی پہیلی تاحال سلجھ نہ سکی اور ابھی تک معلوم نہیں کیا جا سکا کہ پراسرار دھات کہاں سے آئی اور کہاں گئی۔

ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سنیلورفا میں قائم دنیا کے قدیم ترین مندر کے قریب سے پراسرار دھات کا ایک ستون جمعہ کو نمودار ہوا تھا۔

دھاتی پلر کی لمبائی 10 فٹ کے قریب  جبکہ چوڑائی تین فٹ 2 انچ تھی۔ پلر پر گوک ترک کے الفاظ کندہ تھے جس کا مطلب ہے کہ اگر چاند کو دیکھنا ہے تو آسمان کی جانب دیکھنا ہو گا۔

علاقہ مکینوں کو جب پراسرار دھاتی پلر نمودار ہونے کی اطلاع ملی تو وہ اسے دیکھنے کے لیے پہنچے تاہم کئی افراد خوفزدہ بھی ہوئے اور انہوں نے سرکاری محکمے سے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: کورونا وائرس کا خاتمہ ایک منٹ میں کرنے والا اسپرے تیار ہو گیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماہرین نے اس حوالے سے تحقیق شروع کردی تھی جس کے تحت ستون کے نمونے بھی لیے گئے تھے تاہم اب دھاتی ستون غائب ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں