جمہوریت کے سو برس مکمل ہونے پر ترکی کا بڑا اعلان

فائل فوٹو


ترکی نے 2023 میں چاند پر قدم رکھنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی 2023 میں جمہوریت کے سو برس مکمل ہونے پر چاند پر قدم رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کے آخر تک پوری دنیا ترکی کے مقامی طورپر تیار کیے جانے والے ہائی برڈ راکٹ کی چاند پر آمد کا نظارہ دیکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تہذیب کا آئینہ دار ستارہ و ہلال کا حامل سرخ پرچم چاند پر نصب کیاجائے گا۔

پاکستان،ترکی اور آذربائیجان: مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالےسے ہمارا ایک اور ہدف کسی ترک شہری کوخلا کے لیے روانہ کرنا ہے۔

ترک صدر نے دس سالہ قومی خلائی پروگرام کا اعلان بھی کیا ہے جس میں ترک خلا بازوں کو چاند پر بھیجنے اور ایک خلائی اسٹیشن کا قیام شامل ہے۔ ترکی نے اپنی خلائی ایجنسی کا آغاز 2018 میں کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اسپیس ایکس کے تعاون سے امریکا سے اپنا سیٹلائٹ ترک سیٹ 5 اے خلا میں روانہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں