ٹرمپ کیخلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی شروع

امریکہ میں صدر کو برطرف کرنے کا مطالبہ، مشاورت جاری

فائل فٹو


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ پر کیپٹل ہل حملے میں مظاہرین کو اُکسانے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق سزا کے لیے ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہو گی، الزام ثابت ہونے پر ٹرمپ دوبارہ کبھی امریکی صدارت کا الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے 13 جنوری کو سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کی تحریک منظور کی تھی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے لیے سینیٹ میں کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ اب صدر نہیں رہے جبکہ سینیٹ نے ٹرمپ کے وکلا کا مؤقف رد کر دیا۔


متعلقہ خبریں