پی ایس ایل 6: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ 

فائل فوٹو


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت  جمعہ سے شروع ہو گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر 20 فی صد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

ہر میچ میں 7500 کے لگ بھگ تماشائی اسٹیڈیم آسکیں گے۔

محدود ٹکٹ بک می ڈاٹ پی کے سے خریدے جاسکیں گے، ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان جلد ہو گا۔

13 روز تک نیشنل اسٹیڈیم میں 19 میچز ہوں گے ،وی آئی پی، پریمیم، فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوثرز کے محدود آن لائن ٹکٹ فروخت ہوں گے۔

پی ایس ایل کے نئے ترانے نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

بک می ڈاٹ پی کے میں روپے کی منتقلی جاز کیش یا ایزی پیسہ سے کی جا سکے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بک می ڈاٹ پی کے کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر مقرر کیا ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد نے کہا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لیے بک می ڈاٹ پی کے کو آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امید ہے کہ بک می ڈاٹ پی کے کرکٹ فینز کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فینز کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملنے پر بہت خوش ہے، اس دوران پی سی بی سماجی فاصلے سمیت کوویڈ 19 پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔


متعلقہ خبریں