بختاور بھٹو کی شوہر کے ہمراہ آبائی گھر آمد

بختاور بھٹو کی شوہر کے ہمراہ آبائی گھر آمد

فوٹو: فائل


سابق صدر آصف علی زردای اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی نوبیاہتا صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اپنے شوہر  نواب شاہ میں اپنے آبائی گھر گئی ہیں۔ 

بختاور بھٹو زرداری شادی کے بعد پہلی بار نواب شاہ آئی ہیں۔ بختاور بھٹو کے ساتھ دیگر فیملی ممبران بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کیساتھ تصاویر جاری کر دی

زرداری ہاؤس کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری نواب شاہ میں اپنے قیام کی دوران شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ درگاہ بالو جا قبا میں اپنے دادا حاکم زرداری اور دادی بیگم بلقیس کی آخری آرام گاہ پر حاضری بھی دیں گی۔

بختاور بھٹو زرداری کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وہ دو روز کے لیے نواب شاہ میں قیام کریں گی۔

رواں ماہ کے اوائل میں بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ اپنی والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کے مزار پر حاضری دی تھی۔

بختاور بھٹو اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر والدہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ وہ والدہ کے مزار پر حاضری کے دوران آبدیدہ بھی ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کے مہندی کے دوپٹے پر لکھی تحریر سب کی توجہ کا مرکز

بختاور کے ہمراہ ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھیں، بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے ہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی تھیں۔ 


متعلقہ خبریں