چین میں کسی جانور سے کورونا پھیلنے کے شواہد نہیں ملے،عالمی ادارہ صحت

کورونا کی نئی قسم، نیوزی لینڈ میں بھی سفری پابندیاں عائد

فائل فوٹو


عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ انہیں چین میں کسی جانور سے کورونا وائرس پھیلنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کا یہ ماننا تھا کہ عالمی وبا چمکادڑ کے ذریعے انسانوں میں پھیلا ہے تاہم اس کے شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ وائرس کیسے پھیلا تاہم اس پر کام جاری ہے۔

ٹیم نے کہا کہ وائرس کے چین کی لیب سے پھیلنے والا مفروضہ بھی خارج از امکان ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں 23 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 74 لاکھ 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 79 ہزار 772 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 280 اور ایک کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے خاتمے میں مزید سات سال لگیں گے، رپورٹ

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 588 اور 96 لاکھ 2 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں