پی ڈی ایم: حکومت تشدد بند کرے، ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے

اسمبلیوں سے استعفے، فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے سرکاری ملازمین کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جائز مطالبات تسلیم کرے اور جاری تشدد کا سلسلہ بند کرے۔

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا احتجاج، شاہراہ دستور میدان جنگ بن گئی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے خدا کے لیے سرکاری ملازمین پر تشدد بند کرو۔ انہوں ںے جاری پیغام میں کہا کہ مظلوم سرکاری ملازمین کو آنسو گیس ، شیلنگ اور لاٹھیوں کا نشانہ مت بناؤ۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین دشمن نہیں ہیں بلکہ اپنا حق مانگنے والے غریب پاکستانی ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے، گرفتار سرکاری ملازمین کو فوراً رہا کیا جائے اور سرکاری طاقت کا استعمال بند کیا جائے۔

سیاسی پارٹیاں آئیں تو ملازمین نقصان میں رہیں گے، وزیر داخلہ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ملازمین کو مراعات دینے کے بجائے مہنگائی میں ریکار ڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کیا تھا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج کرپشن زیادہ ہے اور نیب صرف ایک مہرہ ہے۔

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مظاہرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

حکومت سے مذاکرات ناکام: سرکاری ملازمین کا کل سے کام نہ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر سیاسی پارٹیاں آئیں تو ملازمین نقصان میں رہیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سرکاری ملازمین کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں