سعودی عرب: حوثی ملیشیا کا حملہ، مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

سعودی عرب: حوثی ملیشیا کا حملہ، مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

ریاض: اتحادی افواج نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ کھڑے مسافر طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔ مسافر طیارے میں آگ حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں لگی تھی۔

سعودی عرب: مساجد کے اوقات کار سے متعلق نئی پابندیاں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ کھڑے ہوئے مسافر طیارے میں آگ لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق اتحادی افواج نے واضح طور پر کہا ہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا اورعام لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش جنگی جرم ہے۔

اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کے خطرات سے عام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد: یتیم بچوں کیلیے سعودی عرب کے اسکول میں داخلے شروع

اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے اس سے قبل بھی بتایا تھا کہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں