پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 16 سال کے بعد ایک ارب شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ارب شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے جو 16 سال کے بعد ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 89 کروڑ شیئرز کے سودے

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے دن شیئرز کی خرید و فروخت میں ورلڈ کال ٹیلی کام 37 کروڑ شیئرز کے ساتھ سر فہرست رہی۔ اس کے شیئرز کی قیمت ایک روپے 68 پیسے تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے الیکٹرک دوسرے نمبر پر رہی جس کے شیئرز کی قیمت چار روپے 54 پیسے تھی اور اس کے دس کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی رہی اور کے ایس ای-100 انڈیکس 30 اعشاریہ 48 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46 ہزار 644 پر بند ہوا۔

سیمنٹ کے شعبے کا کاروبار رجحان کے برعکس رہا جو 19 میں سے 17 اسٹاکس میں بہتری کے ساتھ 2.5 فیصد سے 7.5 فیصد تک رہا۔

برطانوی موبائل آپریٹر نے شیئرز کی فروخت ملتوی کردی

ریفائنری سیکٹر میں این آر ایل کاروباری دن کے آخری لمحات میں تیزی آئی اور دیگر شعبوں میں بینکنگ، آٹوز، اسٹیل، ٹیکنالوجی اور فارما نے بھی بھاری منافع کمایا۔


متعلقہ خبریں