چین کا خلائی مشن کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل

چین کا خلائی مشن کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل

بیجنگ: چین کا تیار کردہ تیان وین 1 مشن مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے۔ چین دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے کہ جس کا خلائی مشن کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا ہے۔

دبئی: خلائی مشن کی کامیابی، پاسپورٹس پر سرخ مہر

متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن گزشتہ روز کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا تھا جس کے بعد وہ دنیا کا پانچواں اور پہلا اسلامی ملک بن گیا تھا کہ جسے خلائی مشن میں اس نوعیت کی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

امریکہ، روس، یورپین اسپیس ایجنسی، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلائی مشنز سرخ سیارے تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔

چین نے جولائی میں اپنا مشن مریخ کی سمت روانہ کیا تھا جس نے تقریباً سات ماہ تک خلا میں سفر کیا اور پھر کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہو گیا۔

یو اے ای: ہوپ مشن مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کا تیار کردہ خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل ہونے کے بعد مئی تک اس سیارے کے شمالی حصے میں اترے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیان وین یکم کا مجموعی وزن پانچ ٹن کے قریب ہے اور اسے مقامی ماہرین نے تیار کیا ہے۔

چین کا تیار کردہ خلائی مشن تیان وین یکم، جس میں تحقیقاتی گاڑی سمیت دیگر ضروری سائنسی آلات نصب ہیں وہ سرخ سیارے پر ممکنہ انسانی آبادی سے متعلق تحقیقات کرکے معلومات جمع کرے گا۔

ایساانجن جو3 ماہ میں مریخ تک لے جائے

چین نے مریخ کے لیے اپنا ایک خلائی مشن 9 سال قبل بھی روس کے ساتھ مل کر روانہ کیا تھا لیکن وہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکا تھا۔


متعلقہ خبریں