بزرگ شہریوں کو ویکسین لگانیکی رجسٹریشن، آئندہ ہفتے شروع ہو گی

حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، اسد عمر

اسلام آباد : عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بزرگ شہریوں کو لگانے کے لیے ان کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے سے شروع کردی جائے گی۔

چینی ویکسین شدید بیماری میں 100 فیصد مؤثر ثابت ہوئی، فیصل سلطان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت ویکسینیشن کے اگلے مرحلے میں سے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

 ویکسین وی آئی پی کو کیوں لگائی؟ اسد عمر

اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے سے 65 سال اور زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے لیے رجسٹرد افراد کو مارچ سے ویکسین دینے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

حکومتی فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں 27228 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سےزیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ میں ہوئی۔

پاکستان میں کورونا ویکسین صرف10 کروڑ افراد کو لگے گی

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 21121 ، پنجاب میں 4458 ، کے پی میں 691، اسلام آباد میں 274 ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جب کہ آزاد کشمیر میں 239، گلگت بلتستان میں 312 اور بلوچستان میں 133 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی بھی ویکسینیشن ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں