پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔ میچ شام چھ بجے شروع ہو گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

ہم نیوز کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی ہے۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف جیت: ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم پانچویں نمبر پر آ گئی

تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان اس وقت چوتھے جب کہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے میچ سے ایک دن قبل پریکٹس کی جس کے دوران باؤلنگ، بلے بازی اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں۔

پاکستان کے تمام 20 کھلاڑی فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں شریک تھے لیکن حسن علی نے آرام کو ترجیح دی۔

لاہورمیں پڑنے والی اوس ک پیش نظر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گیند کو گیلا کر کے بھی پریکٹس کی۔ جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم نے بھی میچ سے ایک دن قبل پریکٹس کی۔

 پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: اسٹیڈیم سے بُکی گرفتار

اعداد و شمار کے مطابق مختصر فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چودہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے آٹھ میں جنوبی افریقہ کامیاب رہی ہے جب کہ چھ میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔


متعلقہ خبریں