حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان


لاڑکانہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو اسلام آباد جائیں گے لہذا سب تیار رہیں۔

پی ڈی ایم: حکومت تشدد بند کرے، ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی لحاظ سے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ ہو گئی ہے اور تمام معاملات بگڑ چکے ہیں۔

فوج کو سیاست میں ہم نہیں آپ گھسیٹ رہے ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ آج غریب سے اپنے بچوں کی بھوک نہیں دیکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ان حالات میں پوری قوم کے لیے امید کی کرن بننا چاہتی ہے جب کہ حکمران مدارس کے گلشن کو اجاڑنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے مدارس کے مقابلے میں وفاقی نصاب متعارف کرا دیا ہے۔

آپ ہمارے شکنجے میں ہیں،پہلے خود کو چھڑاؤ، پھر احتساب کی بات کرنا: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اکابرین نےمدارس کی بنیاد ایسی رکھی تھی کہ یہ حکمرانوں کے پیسوں سے نہیں چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دینی مدارس کے علما بھی سرکاری ملازمت حاصل کریں۔


متعلقہ خبریں