امریکہ میں پہلا تھری ڈی پرنٹڈ گھر

امریکہ میں پہلا تھری ڈی پرنٹڈ گھر

نیویارک: امریکہ نے پہلا تھری ڈی پرنٹڈ گھر فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کردہ تھری دی پرنٹڈ گھر 3 بیڈ رومز اور 2 باتھ رومز پر مشتمل ہے جبکہ اس میں ایک گیراج بھی موجود ہے۔ لانگ آئس لینڈ میں بنائے گئے اس مکان کی قیمت تقریبا 5 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

تھری ڈی گھر بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف 48 گھنٹے کے مختصر وقت میں گھر تعمیر کر سکتی ہے اور اس مکان کی قیمت دوسرے مکانوں سے انتہائی کم ہے۔ جس کی تعمیر میں صرف تین افراد حصہ لیتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گھر 50 سال سے زائد عرصے تک کارآمد رہے گا اور اس گھر میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو کسی دوسرے گھر میں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیبارٹری میں تیار بالکل گوشت جیسا کباب

مارچ 2018 میں امریکہ کا سب سے پہلا تھری ڈی ٹیکنالوجی سے پرنٹ ہونے والا گھر تعمیر کیا گیا تھا اور اب تک آسٹن اور میکسیکو میں کئی گھر تعمیر کیے جاچکے ہيں۔

اس کے علاوہ میکسیکو میں دنیا کی سب سے پہلی تھری ڈی ٹیکنالوجی سے پرنٹ شدہ کمیونٹی بھی تعمیر کی جارہی ہے، جس میں 50 کے قریب خاندانوں کی گنجائش ہو گی۔ آئیکن کمپنی کا مقصد گھر کی تعمیرات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کو ممکن بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں