نیب سے وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

نیب سے وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعطم عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان حساس ہے اور 2021 میں وزیر اعظم کی ذہنی سطح یہ ہے کہ ویڈیو دیکھی ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سینیٹ امیدوار کے ووٹرز کا ریٹ 70 کروڑ بتایا جا رہا ہے۔ چیئرمین نیب وزیر اعظم کو سرکاری حیثیت میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر طلب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہو گا، وزیر اعظم

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سال 2018 میں خرید و فروخت کی ویڈیو پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو پارٹی سے خارج کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یاداشت بھول جانے کی بیماری کی وجہ سے حق حکمرانی کے اہل نہیں رہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے بھی کئی بار پیسوں کے عوض سینیٹ سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی تھی اور سینیٹ سیٹ بیچنے کے لیے رابطے کیے گئے تھے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے ویڈیو ہوتی تو اپنے خلاف کیسز پر عدالت میں پیش کرتا، سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ویڈیوکی ٹائمنگ کیا ہے بلکہ یاد رکھیں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، خفیہ رائے دہی پر حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں