حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ

کالعدم تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کی منظوری

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 

معاہدے کے نتیجے میں تحریک لبیک پاکستان نے 16 فروری کو ہونے والا اسلام آباد مارچ مؤخر کرتے ہوئے لائن  20 اپریل تک بڑھا دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’حکومتی لوگوں نے تحریک لبیک کو بریلوی مارچ اسلام آباد لانےکا مشورہ دیا‘

وزیراعظم عمران خان نے اس بابت کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے ہماری بات ہوئی ہے اور حکومت نے ٹی ایل پی کے تمام مطالبات 20 فروری کو پارلیمنٹ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ہم ٹی ایل پی کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔

عمران خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے زیادہ کسی نے ناموس رسالت ﷺ کے لئے آواز نہیں اٹھائی۔ 

خیال رہے کہ حکومت نے تحریکِ لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کے رہنماؤں کی گرفتاری کیلیے کریک ڈاؤن جاری

ٹی ایل پی نے حکومت سے فرانسیسی سفیر کی واپسی، توہینِ رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیا پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں