فواد چوہدری کی اہلیہ کی فیشن انڈسٹری میں اینٹری


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے فیشن کی صنعت میں قدم رکھتے ہوئے ہم برائیڈل کٹیور ویک میں اپنی پہلی کولیکشن پیش کر دی ہے۔ 

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنی عروسی ملبوسات کی پہلی کولیکشن ‘نسا حسین‘ کے نام سے ہم برائیڈل کٹیور ویک میں پیش کی۔

May be an image of 1 person and standing

ہم برائیڈل کٹیور ویک میں نسا حسین کلیکشن کو خوب پذیرائی سے نوازا گیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد کا کہنا تھا کہ ہم برائیڈل کٹیور ویک میں پہلی کولیکشن پیش کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔

May be an image of 1 person and standing

انہوں نے مزید کہا کہ برائیڈل کٹیور ویک ہم نیٹ ورک کا شاندار اقدام ہے، ہم نیٹ ورک کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے فیشن کے بڑے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا۔

اپنی پہلی کولیکشن ’نسا حسین‘ کے بارے میں حبا فواد نے بتایا کہ میں نے ہر طبقہ کی خواتین کے لئے ڈیزائن بنائے ہیں۔

May be an image of 1 person and standing

اداکارہ ریشم اور حریم فاروق حبا فواد کے تیار کردہ عروسی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوہ افروز ہوئیں۔

اہلیہ کی حوصلہ افزائی کے لیے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے بھی تقریب میں خاص طور پر شرکت کی۔


متعلقہ خبریں