سندھ: 26 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں پینے کا پانی میسر نہیں، رپورٹ

سندھ: تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی: کراچی سمیت سندھ کے 26 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں پینے کے پانی اور 19 ہزار سے زائد اسکولوں میں بیت الخلاء کی سہولتیں بھی موجود نہیں ہیں۔

سندھ: سرکاری اسکولوں کے لیے اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ انکشاف محکمہ تعلیم سندھ کے زیراہتمام کام کرنے والے اسکولوں کی اسکول شماری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

اسکول شماری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے 49 ہزار 103 اسکولوں میں سے 36 ہزار 659 فعال ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے 49 ہزار اسکولوں میں سے 26 ہزار 260 اسکولوں میں پینے کا پانی موجود نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 ہزار چار سو انہتر اسکولز بیت الخلاء موجود نہیں ہیں جب کہ 31 ہزار سے زائد اسکولز بجلی سے محروم ہیں۔

سندھ کے سرکاری اسکول: 12136میں استاد نہیں،11441میں شاگرد نہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے 21 ہزار نو سو سے زائد اسکولوں میں چہار دیواری موجود نہیں ہے اور صوبے کے 36 ہزار سے زائد اسکولوں میں کھیل کے میدان بھی نہیں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق تیار کردہ رپورٹ میں یہ حیرت انگیز انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ موجودہ جدید سائنسی دور میں  47 ہزار سے زائد اسکولوں میں لیبارٹریز ہی موجود نہیں ہیں جب 47 ہزار سے زائد اسکولز لائبریریوں سے بھی محروم ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ ایجوکیشن ریفارمز کی مرتب کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 45 لاکھ 61 ہزار 140 بچے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں جب کہ 1 لاکھ 33 ہزار اساتذہ ان اسکولوں میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

سندھ: یو ایس ایڈ کے 71 اسکول نجی شعبے کو دینے کے معاہدے پر دستخط

سندھ ایجوکیشن ریفارمز کی مرتب کردہ رپورٹ بہت جلد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں