ٹی20:  پاکستان نے جنوبی افریقہ کوشکست دیدی

دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے  جنوبی افریقہ کو شکشت دیدی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے ہرادیا۔ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔ مہمان ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عثمان قادر اور حارث روَف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوئی ہے۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ایک رنز پر کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 37 رنز پر گری جب حیدر علی چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ ہوئے۔ انھوں نے 3 چھکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔

حسین طلعت  صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد افتخار بھی صرف 4 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ایک اینڈ سے اوپن کرنے آنے والے محمد رضوان جنوبی افریقہ کے باولرز کی پٹائی کرتے رہے، 134 رنز پر سپاملا کی بال پر آوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی خوشدل خان تھے جنھوں نے12رنز بنائے۔

فلکوائو کی بال پر فہیم اشرف 4 رنز پر آوٹ ہوئے تو تب مجموعی سکور 143 رنز تھا اور صرف 12 بالز کا کھیل باقی تھا.فہیم کے بعد محمد نواز بیٹنگ کرنے کیلئے آئے.

محمدرضوان کی شاندار سنچری بنائی اور 104 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ إحمد رضوان نے 63 بالوں پر سنچری مکمل کی۔ محمدرضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانےوالےدوسرےپاکستانی بن گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اچھا ٹوٹل دیں اور دفاع کریں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں رضوان اوپن کررہے ہیں۔

وقار یونس علیم ڈار سے ہار گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی20 میچ میں جلد فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ٹی 20 میچ میں غصے پہ کافی کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں