کشمیر پر امریکہ کا غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ: پاکستان کا سخت ردعمل

فائل فوٹو


اسلام آباد: امریکہ کے محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو پاکستانی دفتر خارجہ نے فوری طور پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی غلطی اور غیرذمہ داری کی نشاندہی کردی۔

بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بھارتی کشمیر لکھا تھا۔ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی کا کہا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ کے دوبارہ آغاز سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ٹوئٹ میں بھارتی کشمیر کے حوالے پر مایوسی ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا

ترجمان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا ٹوئٹ میں جموں و کشمیر کا حوالہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم ہے۔  انہوں نے یاد دلایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی برادری نے جموں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق جموں و کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ایجنڈے پر ایک دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کی ہٹ دھرمی اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، پاکستان، عالمی برادری اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث حل نہیں ہوسکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی اور اقتصادی ترقی کا انحصار حق خود ارادیت کے حق کے استعمال کی خواہش سے مشروط ہے۔


متعلقہ خبریں