سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری: ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان، اعلامیہ جاری

سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری: ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان، اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مذاکرات کامیاب: سرکاری ملازمین کو 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ایڈہاک ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جن ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا ان میں وفاقی سیکریٹریٹ اوران سے متعلق اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 25 فیصد ایڈہاک ریلیف وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں پردیا جائے گا۔

پی ڈی ایم: حکومت تشدد بند کرے، ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹائم اسکیل کا پیٹرن اگلے بجٹ میں دیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ملازمین کو 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کی سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

سرکاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبوں کو بھی اسی فارمولے کے تحت تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں