سینیٹ انتخابات: بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں ناموں پر غور


کراچی: سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ ناموں پر مشاورت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کی گئی۔ حتمی فیصلہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

سینیٹ انتخابات: پاکستان بار کونسل نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں سینیٹ کی نشستوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر، پلوشہ خان اور قمر زمان کائرہ نے سینیٹ ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔سینیٹ کی نشست کے لیے شیری رحمان، فاروق نائیک اور سلیم مانڈوی والا بھی امیدواران میں شامل ہیں۔

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل: وزیر اعظم نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، اسلام الدین شیخ اور قیوم سومرو نے بھی سینیٹ کی نشستوں کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ قمر زمان کائرہ اور پلوشہ خان نے سندھ سے سینیٹ امیدوار کے طور پر درخواستیں دی ہیں جب کہ فرحت اللہ بابر نے خیبر پختونخوا سے امید وار کے طور پر درخواست دی ہے۔

سینیٹ الیکشن: بلاول بھٹو نے صدارتی آرڈی ننس چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو اور سسی پلیجو کے بھائی کے نام بھی سینیٹ امیدوار کے طور پر زیر غور ہیں۔


متعلقہ خبریں