چھوٹی عمر میں بلند عزائم رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی کے کم عمر اراکین | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح میدان سیاست بھی نوجوانوں یا نسبتاً کم عمر پاکستانیوں کی موجودگی سے خالی نہیں ہے۔ ملک کے جنوبی صوبہ سندھ کی اسمبلی میں متعدد ایسے چہرے ہیں جو اپنی کم عمری کے باوجود نا صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں بلکہ کسی بھی تجربہ کار سیاستدان سے کم نظرنہیں آتے ہیں۔

168 اراکین پر مشتمل سندھ اسمبلی میں 130 اراکین عوامی ووٹوں سے براہ راست منتخب ہوتے ہیں۔ 29 نشستیں خواتین کے لیے مختص ہیں اورنو پراقلیتی نمائندے نامزد کیے جاتےہیں۔

ذیل میں سندھ اسمبلی کے ایسے اراکین کی تفصیل دی جا رہی ہیں جو نسبتا کم عمر ہونے کے باوجود ایوان میں اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلاتے ہیں۔

ثانیہ ناز پی ایس 109 عمر 30 سال – پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق اور کراچی سے رکن منتخب ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائمری ہیلتھ اور سیکنڈی ہیلتھ، قائمہ کمیٹی برائے خدمات، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارمنٹ، قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفئیر کی ممبر ہیں۔

محمد بخش خان مہر پی ایس 8 گھوٹکی عمر 30 سال  – وزیر کھیل، تعلق پیپلزپارٹی

سمیتا افضال آر ایس ڈبلیو142 عمر 31 سال  – رکن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سیاحت و ثقافت، قائمہ کمیٹی برائے توانائی، قائمہ کمیٹی برائے ترقی خواتین اور کھیل، یوتھ افئیرز۔ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اکیڈمک کوالیفیکیشن

بیرسٹرحسنین علی مرزا پی ایس 57 عمر 34 سال – رکن قائمہ کمیٹی برائے ہائر و ٹیکنیکل ایجوکیشن و تحقیق۔ قانون کی اعلیٰ تعلیم کے حامل بیرسٹرحسنین مرزا کے والد ذوالفقار مرزا صوبائی وزیر اور والدہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اسپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

جام خان شورو پی ایس 47 عمر 36 سال  – مقامی حکومتوں، ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کے وزیر ایل ایل بی ہیں۔ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جامشورو روڈ حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں۔

عممر حیدر شاہ شیرازی پی ایس 85 عمر 36 سال  – ٹھٹہ سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ، قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اور آرکائیوز، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پاپولیسشن ویلفئیر کا حصہ ہیں۔

عدنان احمد پی ایس 118 عمر 37 سال  – تعلق ایم کیو ایم

اورنگزیب پنہور پی ایس 14 عمر 37 سال  – پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جیکب آباد کے رہائشی اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔

فراز ڈیرو پی ایس 82 عمر 38 سال  – سانگھڑ سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور قائمہ کمیٹی برائے زراعت، قائمہ کمیٹی برائے فوڈ اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سوشل ویلفئیر کے رکن ہیں۔

شازیہ جاوید آر ایس ڈبلیو153 عمر 38 سال  – ایم کیو ایم کے کوٹے پر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے والی قائمہ کمیٹی برائے لیبر، ہیومن ریسورس، قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور کی رکن ہیں۔

نواب محمد تیمور پی ایس 68 عمر 38 سال – عمر کوٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اقلیتی امور، فنانس کمیٹی کے رکن ہیں۔

محمد دلاور قریشی پی ایس 45 عمر 38 سال  – حیدرآباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق، قائمہ کمیٹی برائے پرائمری ہیلتھ اور سیکنڈری ہیلتھ کا حصہ ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں