چین: ایک خوراک والی ویکسین، میکسیکو نے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

چین: ایک خوراک والی ویکسین، میکسیکو نے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

بیجنگ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی چینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت میکسیکو نے دے دی ہے۔ چین کی ایک خوراک والی ویکسین کا تجرباتی مرحلہ پاکستان میں بھی مکمل ہو چکا ہے۔

حکومت نے نجی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیدیا

چین کی ایک خوراک والی ویکسین کو کینسینو بائیولوجیکس اور چینی فوج کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو نے گذ شتہ سال کینسینو سے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت چینی کمپنی شمالی امریکہ کے ملک کو ویکسین کی ساڑھے تین کروڑ خوراکیں فراہم کرے گی۔

کینسینو کی ویکسین کی منظوری اس وقت دی گئی جب حال ہی میں پاکستان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ اس ویکسین کے ٹرائلز میں یہ بیماری علامات کو روکنے کے لیے 65.7 فیصد اور کورونا سے متاثر مریض کے لیے 90.98 فیصد کامیاب رہی ہے۔

چینی ویکسین شدید بیماری میں 100 فیصد مؤثر ثابت ہوئی، فیصل سلطان

ویکسین کے ٹرائلز میں یہ بیماری علامات کو روکنے کے لیے 65.7 فیصد اور کورونا سے متاثر مریض کے لیے 90.98 فیصد کامیاب رہی ہے۔

کینسینو نے بتایا ہے کہ میکسیکو نے فیصلہ تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے عبوری نتائج کی بنیاد پر کیا ہے جو پاکستان کے ساتھ ساتھ میکسیکو، روس، چلی اور ارجنٹائن میں بھی ہوئے ہیں۔

چینی کینسینو کی ویکسین کی صرف ایک خوراک استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایسی ہی ایک خوراک والی  ویکسین جانسن اینڈ جانسن نے بھی تیار کی ہے جس کی افادیت 65 فیصد ثابت ہوئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی بزرگ افراد کو بھی آکسفورڈ ویکسین دینے کی سفارش

کینسینو تیسری چینی ویکسین ہے جو بین الاقوامی سطح پر فروخت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں